کراچی (آن لائن)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل وقت میں مشکل فیصلے کیے،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر خلاف ورزی کی۔کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس فوری جانا چاہیے تھا،کورونا آیا توآئی ایم ایف میں بریک آیا اور ورلڈ بینک نے امداد دی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ساڑھے 17 ارب ڈالر کا ہو گیا تھا اور حکومت میں آنے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ترجیح تھی۔ پرویز مشرف کے دور میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8.1 تھا۔ کارباری طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں آبادی بڑھ گئی ہے اور معیشت کا حجم بھی بڑھ گیا ہے۔ دنیا میں اگر 10 بچے اسکول سے باہر ہیں تو ان میں ایک پاکستانی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دو بار کراچی سے الیکشن لڑا اور ہار گیا لیکن اگر اب ہارا تو پھر الیکشن نہیں لڑوں گا۔
Load/Hide Comments



