لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عدلیہ کو فالوونگ کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔ججزجنرل،وزیراعظم سمیت تمام ریاستی عہدیدار آئین پاکستان کے تحت حلف لیتے ہیں۔پاکستان میں آئین کو مقدم رکھے بغیر ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔عمران خان کے ساتھ خصوصی برتاؤ دیگر سیاستدانوں میں تناؤ پیدا کررہا ہے۔اگر عدالت کے انصاف کا یہی پیمانہ ہے تو پہلے عدلیہ کو اپنے پیچھلے فیصلوں پر معافی مانگنی چاہیے اور انکو واپس لینا چاہیے۔توہین عدالت کو ملزم اور دہشتگردی کے مقدمے میں نامز د ملزم کے ساتھ عدالت حد سے زیادہ نرم سلوک باعث تشویش ہے۔کیا عدالت نے یہ آپشنز طلال چوہدری،دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کو بھی دیں؟انہوں نے مزید کہا میاں نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر پاکستانی عدلیہ وزارت عظمیٰ سے ہٹادیتی ہے جبکہ مریم نواز کو ایک جھوٹے کیس میں نااہل کردیا اور جیل میں ڈال دیا۔پاکستان کو پوری دنیا میں تماشا بنادیا گیا۔ہماری عدلیہ کب تاریخ سے سبق سیکھے گی؟عدلیہ کی بار بار سیاسی معاملات اور حکومتی معاملات میں مداخلت سویلین سپریمیسی کی بات کرنے والے آئین پسندوں کیلئے باعث تشویش ہے۔عدلیہ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگاورنہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
Load/Hide Comments



