لاہور (آن لائن)سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف 3 ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔حمزہ شہباز اپنی اکلوتی بیٹی سماویہ کے علاج کے سلسلے میں لندن گئے تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے امور کے حوالے سے نگرانی کریں گے۔سابق وزیراعلی پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔حمزہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی پر ایئرپورٹ پر ملک فیصل عظیم۔عابد شاہ۔توصیف شاہ۔ماجد ظہور۔عمران۔گورایا صبغت اللہ سلطان نے لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
Load/Hide Comments



