اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہاوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے، نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے، اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے۔ تفصیل کے مطابق زیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے“نادرا بائیکر سروس“کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ چئیرمین نادرا طارق ملک نے وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔چئیر مین نادرا نے سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر داخلہ کوآگاہ کیا۔وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے چئیرمین نادرا کو ہدایت کی کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے۔ انہوں نے کہا تمام صوبوں میں بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کیلئے سمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے۔ نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے؛ اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے۔ نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چئیرمین نادرا اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔چئیرمین نادران نے کہا نادرا بائیکرز صارف کو ان گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والے والی سروس ہے جو شناختی دستاویز اور رجسٹرین کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے۔بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔ چئیرمین نادرا کا کہناتھا اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔