قومی سلامتی کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے خلاف سازشوں پر نظر رکھیں، جاوید لطیف

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے خلاف سازشوں پر نظر رکھیں، اگر شوکت ترین عمران خان سے میٹنگ کے بعد صوبائی وزراء کو ٹیلی فون کرتے ہیں تو یہ غداری ہے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ شوکت ترین کو فی الفور گرفتار کیا جائے، پی ٹی آئی رہنمابین الاقوامی دنیا اور بیرون ملک پاکستانیوں کو سیلاب زدگان کی مدد سے روک رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو بدترین آفت کا سامان ہیسینکڑوں افراد شہید ہوئے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے،وسائل کم ہیں اور نقصان زیادہ اور بحالی میں کئی سال لگیں گے،ملک میں معاشی بدحالی نہ ہوتی تو بحالی کا عمل جلد ہو سکتا تھا،آج بھی پی ٹی آئی رہنمابین الاقوامی دنیا اور بیرون ملک پاکستانیوں کو سیلاب زدگان کی مدد سے روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے خلاف سازشوں پر نظر رکھیں، ہمیں اداروں سے تکلیفیں ملیں لیکن ہم نے کبھی عالمی اداروں کو خط نہیں لکھاہم نے تو اس وقت کبھی بین الاقوامی برادری سے شکایت نہیں کی جب منتخب وزیر اعظم کو جلاوطن کیا گیا۔