فیصل آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان4ستمبرکو فیصل آباد آباد آئیں گے۔ حلقہ این اے108 میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خود اس حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 4 ستمبر بروز اتوار کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی طرف سے حلقہ این اے108 میں جلسہ کروانے کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ، پیپلزکالونی نمبر2 کشمیر پارک پہاڑی والی گراؤنڈ، بڑی ڈی گراؤنڈ سمیت چھ سے زائد مقامات پر جلسہ عام کروانے کی تجویز دی گئیں ہیں اور آج مقامی قیادت 4 ستمبر کے جلسہ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریگی کہ جس مقام پر پی ٹی آئی کے سربراہ امیدوار حلقہ این اے108 عمران خان عوام سے خطاب کرینگے اور اس حوالے سے مقامی قیادت میاں فرخ حبیب، فیض اللہ کموکا، چوہدری رضا نصراللہ گھمن، صوبائی وزیر چوہدری لطیف نذر، میاں وارث، علی افضل ساہی سمیت دیگر اپنے قائد عمران خان کے فیصل آباد میں جلسہ کیلئے انتظامات کے حوالے سے بھرپور مشاورت کر رہے ہیں اور اُنہوں نے حلقہ این اے108 میں واقع مختلف بڑی گراؤنڈز کا بھی جائزہ لے کر فیصلہ کرینگے.
Load/Hide Comments



