لاہور (آن لائن) اندرون ملک و اوورسیز پاکستانیوں اور دوست ممالک کے سیلاب متاثرین کی مدد پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اندرون و بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کا وزیر اعظم شہبازشریف پر اعتماد کرنے پر تشکر کا اظہار کرتا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنا قابل تحسین ہے۔یہ ایوان پاکستان کی سلاب متاثرین کی فوری اور ہنگامی بنیادوں پر مدد کرنے پر تمام دوست ممالک کا بے حد مشکور ہے۔یہ ایوان خصوصا برادر اسلامی ملک ترکیہ،یو اے ای،سعودی عرب سمیت چین،امریکہ،برطانیہ اور یورپی ممالک کا شکر گزار ہے۔وفاقی حکومت،افواج پاکستان سمیت تمام ادارے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
Load/Hide Comments



