متاثرین سیلاب کیلئے خوراک، خمیوں اور ادویات کی اشد ضرورت ہے،قوم باہر نکلے، اسد عمر

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداداور ریلیف کے کاموں میں حکومت کے ساتھ ملکر کر کام کرنے کو تیار ہیں، پاکستانی قوم کامشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مددکا جذبہ قابل رشک اور قابل تحسین ہے، اس وقت متاثرین سیلاب کیلئے خوراک، خمیوں اور ادویات کی اشد ضرورت ہے،قوم سے اپیل ہے کہ وہ اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کیلئے باہر نکلے اور انہیں احساس دلائے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں بلکہ پوری قوم انکی پشت پر کھڑی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سویٹ ہوم، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے این پی سی کے باہر سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ” فریاد سنے کوئی ا?واز بنے کوئی ” کے دورے کے موقع پر کیا،قبل ازیں پہلے مسلمان برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود مرزا اور نادی لطیف نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں اور املاک کو شدید متاثر کیا ہے، اس وقت سب سے زیادہ خیموں، خوراک، ادویات کی فوری ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پر عزم ہیں اور انکی مدد کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو سمجھے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے.