سری لنکا کا IMF سے معاہدہ طے پا گیا

کولمبو (آن لائن) پاکستان کے بعد سری لنکا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بھی اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالرز کا قرض مانگا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آ ئی ایم ایف سری لنکا کو قرض دینے کے معاہدے کا اعلان آج (جمعرات کو) کرے گا۔ ادارے نے سری لنکا سے قرض کیلئے ضمانت مانگ لی ہے.