نیویارک(آن لائن)امریکا سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز جو اپنے کیریئر کا آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یووپن کھیل رہی ہیں نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرلی ہے، چالیس سالہ سرینا ولیمز نے پہلے راؤنڈ میچ میں اپنی حریف مونٹینگرو کی دنکا کوینک کو با آسانی چھ تین اور چھ تین سے شکست دیدی، سرینا ولیمز جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کے بعد ٹینس کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ ایسٹونیا کی کھلاڑی آنیٹ کونٹاویٹ کے ساتھ ہوگا، سرینا ولیمز اپنے کیریئر میں اب تک 23 سنگلز گرینڈ سلام اعزازات جیت چکی ہیں اور انہیں آسڑیلیا کی سابق کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کے سب سے زیادہ اعزازات جیتنے کیلئے اس ٹورنامنٹ میں کامیابی درکار ہے، سرینا اپنی بہن وینس ولیمز کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے یو ایس اوپن کے ویمن ڈبلز میں بھی شرکت کر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments



