اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بات زیر غور ہے، اس وقت ٹماٹر، پیاز لینے چاہئیں، وزیراعظم سے بھی بھارت سے تجارت کھولنے کے حوالے سے بات کروں گا، اس حوالے سے فیصلے میں دوسے چاردن لگیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) جانے سے کم ازکم دیوالیہ نہیں ہوئے،سیلاب کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں،عمران خان کی حکومت نے تاریخی قرض لیے،عمران خان نے اپنے دوستوں کوایمنسٹی دی۔ہم نے عام آدمی کوڈیفالٹ سے بچایا ہے،اب ہم مہنگائی کوکم کریں گے، اپوزیشن مثبت تنقید کرے، آخری دن خط اوران کی ٹیپ سامنے آنے پر ان کا جھوٹ پکڑا گیا،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا۔اس وقت سیلاب کی صورتحال ہے بھارت کے ساتھ تجارت کوکھول دینا چاہیے،بھارت کے حوالے سے فیصلے میں دوسے چاردن لگیں گے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں بھی نوازشریف کی ٹیم کا حصہ ہوں،مجھے ایک وٹس ایپ کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے،میری وزارت ایک ٹویٹ کی مارہے،قیمتیں بڑھنے سے نوازشریف، شہبازشریف خوش نہیں،عوام پر بہت زیادہ بوجھ بڑھا ہے،عابدشیرعلی اپنے حلقے میں جارہا ہے لوگ اس سے بجلی کے بلوں بارے پوچھ رہے ہیں،عابدشیرعلی جس حوالے سے سوچ رہا ہے ٹھیک سوچ رہا ہے،دنیا بھرمیں بجلی،پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ہم کیا کرسکتے ہیں،ہم جھوٹ نہیں بول رہے ہیں مان رہے ہیں مہنگائی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments



