چین سے 2 طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد (آن لائن)چین سے 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دوست ممالک کی امداد کا سلسلہ جاری ہے،چین نے پاکستان کو 25 ہزار خیمے سمیت 10 کروڑ یوآن کے آلات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے،تین ہزار خیموں پر مشتمل پہلی کھیپ چینی فضائیہ فراہم کر رہی ہے،امدادی طیاروں میں خیمہ، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں،ترجمان کے مطابق چین سے آنے والے امدادی سامان کو وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے وصول کی، اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے۔