پاکستان کا ٹوئٹرپلیٹ فارم پر بھارت کی ہیراپھیری پر اظہار تشویش

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے ٹوئٹرشپلیٹ فارم پر بھارت کی ہیرا پھیری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو بھارتی اور امریکی میڈیا سے آنے والی خبروں پر تشویش ہے بھارتی حکومت نے ٹوئٹرکے سیکیورٹی سسٹم میں دراندازی کی کوشش کی۔معاملہ بھارتی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی ا?ئی ٹی کو ٹوئٹر کی بریفنگ میں سامنیآیا۔ ٹوئٹرکیسابق ملازم کی جانب سیامریکامیں قانونی بیانات پربھی بات کی گئی۔ ٹوئٹر پر کشمیری رہنماؤں اور میڈیا پرسنز کو بھارت کے اعتراضات پربلاک کیا جاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات اصولوں اورمعلومات کے بہاؤ کیفریم ورک کیخلاف ہیں پاکستان کے سفارتی مشنز، ریڈیو پاکستان کیٹوئٹر اکاؤنٹس کو فوری بحال کیاجائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت آزادی اظہار کے عالمی اصولوں اور معیارات کی پاسداری کرے بھارت عالمی سطح پر انٹرنیٹ ڈومین کو کنٹرول کرنے سے باز رہے۔