وزیراعظم سیکورٹی کو پیچھے ہٹاکر خود متاثرین سیلاب سےملے

نوشہرہ (آن لائن)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ نوشہرہ،متاثرین سیلاب وزیراعظم کو دیکھ کر خوش ہوگئے۔وزیراعظم متاثرین میں گل مل گئے۔وزیراعظم نے چند بچوں اور خواتین سے پشتومیں بات چیت کی۔ وزیراعظم سیکورٹی کو پیچھے ہٹاکر خود متاثرین سیلاب سے ملتے اور بات چیت کرتے رہے۔وزیراعظم نے ایک خاتون سے کہا کہ اپ میری بہن ہیں سیلاب کی آزمائش جلد ختم ہوجائیں گئی تمام متاثرین کی بحال تک میں اپ کے ساتھ ہوں آپ فکر مت کریں.