ملتان (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صرف دو ووٹوں پر کھڑی وفاقی حکومت ہوا کے ایک جھونکے کی مہمان ہے، عوام فضل الرحمان، زرداری، نوازشریف اور شہباز کی اصلیت جان چکے، انہوں نے نیب قانون کو تبدیل کرکے قومی خزانے کے 1100 ارب روپے کی ڈکیتی کی۔ انہوں نے ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام فضل الرحمان، زرداری، نوازشریف اور شہباز کی اصلیت جان چکے ہیں، ان لوگوں نے قومی خزانے کے 1100 ارب روپے کی ڈکیتی کی، اقتدار میں آئے اور سب سے پہلے نیب قانون کو تبدیل کیا، یہ لوگ عوام کے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مرکز میں حکومت 2 ووٹوں کے سہارے کھڑی ہے، وفاقی حکومت ہوا کے ایک جھونکے کی مہمان ہے، ہوا کا ایک جھونکا آیا تو یہ حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔
Load/Hide Comments



