حیدرآباد(آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوششیں کررہی ہے جبکہ اس مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا جبکہ حکومت نے بارشیں /سیلاب زدگان کے فوری ریسکیو/ریلیف اور بحالی کیلئے ہر ضلع میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فوکل پرسن نامزد کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سہون کے قریب منچھر جھیل کے معائنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دس روز سے وہ اور ان کی کابینہ اراکین مسلسل سندھ کے دورے پر ہیں جبکہ وہ ذاتی طور پر یہاں تین مرتبہ آچکے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بلا وجہ شگاف ڈالنے والے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک ٹیکنیکل مسئلہ ہوتا ہے جو کہ ٹیکنیکل لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کے اخراج کا فیصلہ ٹیکنیکل لوگ / انجینئرز کو کرنا ہے ناکہ حکومت کو۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کے لوگوں کی جان و مال کو بچایا جائے۔اس وقت سندھ بھر میں حالات خراب ہے اور ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگو ں کی جانیں بچائیں اس وقت دریا کے اطراف پانی کا دباؤ زیادہ ہے اور گذشتہ رات سپریو بند میں شگاف پڑا جبکہ جوہی شہر کو شدید خطراہ ہے اور منچھر جھیل میں اس وقت پانی کی سطح 121 فٹ ہے اور 2010 میں یہ سطح 118 سے زائد ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیول چیف سے بات کی ہے اور پاک نیوی کے دو ہیلی کوپٹرز دادو پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میں جہاں گھڑا ہوں (منچھر جھیل) یہاں میرا گاؤں ہے اور کہا کہ حکومت اب تک ایک لاکھ 5 ہزار خیمے تقسیم کر چکی ہے مگر ضرورت بہت زیادہ کی ہے دنیا بھر کے ممالک سے بات کی ہے اور کل پاکستان کو ترکی سے کچھ امداد ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کیسے متاثرین میں امداد تقسیم کی جارہی ہے تاہم ضروریات کچھ زیادہ ہیں وزیر اعلیٰ سند ھ نے کہا کہ قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ سمیت ہر شہر میں پانی ہی پانی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ساڑھے 7 لاکھ راشن بیگس کا آڈر دیا ہے انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ میں آ پ کے ساتھ ہوں اور ہمارے نمائندے یہاں موجود رہے گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دورے پر ہم وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنا یورپ کا دورہ منسوخ کر کے سندھ کی صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



