عمران خان پاکستان کے خارجی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر کی جانب سے اس طرح کی باتیں سامنے آنا حیران کن ہے، پورا ملک سیلاب کی زد میں، 115 سے زائد اضلاع میں 33 ملین لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، اس صورتحال میں اگر آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوا تو اس کا کتنا نقصان ہر شہری کو ہوگا،یہ حکومت کو نہیں ملک اور عوام کو مشکل میں ڈالنے کے مترادف ہے، آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوا تو صرف حکومت کو نقصان نہیں ہوگا، اس کا اثر عوام تک منتقل ہوگا،انہوں نے کہا کہپی ٹی آئی اپنی سیاست بچانے کہ لئے پاکستان کو ڈبونے کیلئے تیار ہے، ہمیں پاکستان کے مجموعی مفادات کو کبھی نقصان نہیں پہنچانا چاہئے، پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا جرم ہے، عمران خان پہلے ہی پاکستان کے خارجی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو حکومت سے کتنے بھی اختلافات ہوں ریاست کے مفادات نقصان پہنچانا ناقابل برداشت ہے، ہمارے قائدین کو سولی چڑھایا گیا، قتل کیا گیا اور جیلوں میں ڈالا گیا لیکن پھر بھی ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، یہاں تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان پاکستان کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکان سفارتکاروں اور ڈونرز کو امداد نا دینے کا کہہ رہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت، رہنماء اور کارکنان ہوش کے ناخن لیں۔