اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی صدر اور وزیراعظم کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پرپاکستانی قیادت اورعوام سے افسوس اور بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے، صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں پاکستان مالی معاونت کی ہم ان کے تعاون کو سراہتے ہیں .
Load/Hide Comments



