شہبازگل معافی مانگنے پر تیار ہیں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہبازگل کی درخواست ضمانت پرسماعت میں ان کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ 8 اگست کو غلام مرتضیٰ چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوتا ہے، ملزم پر فورسز کے افسران واہلکاروں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا، مدعی سٹی مجسٹریٹ نے شہبازگل پر بغاوت کا الزام لگایا ہے جب کہ مقدمے کے بعد بیان میں مزید 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ شہبازگل نے بغاوت کے متعلق کبھی سوچا ہی نہیں، ٹرانسکرپٹ کی مختلف جگہوں سے پوائنٹس اٹھاکرمقدمہ درج کیاگیا، اس سارے بیان پرکسی جگہ پرغلطی فہمی ہوئی ہے، شہبازگل اس غلط فہمی کو دور کرنے پر تیارہیں،وہ معافی مانگنے پربھی تیار ہیں .