اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی لیک آڈیو کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت ترین کا محسن لغاری اور تیمور سلیم جھگڑا سے فون پر رابطہ کرنا اور کوئی مشورہ دینے میں کوئی غلط بات نہیں ہے:شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی یہ کام وہ پہلے بھی کرتے ہیں، یہ کہتے تھے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے جا رہے ہیں،پی ڈی ایم والے خود کو وائسرائے سمجھ بیٹھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خزانہ خیبر پختونخو تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وفاقی وزیر اسد نے کہا کہ موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں میں تھے تو انہوں نے فیٹف قوانین کی منظوری کی مخالفت کی۔اسد عمر نے کہا کہ جب ہم نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے سے بچانے کے لیے ہم نے قوانین تیار کیے تو ان حکمرانوں نے کہا اس وقت تک منظور نہیں ہونے دیں گے جب تک ہمارے نیب مقدمات ختم نہیں کیے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ آئی ایم ایف پروگرام بحالی کی لازمی شرط تھی جس کی ان حکمرانوں نے مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ یہ قانون اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف گروی رکھنے کے مترادف ہے، انہوں نے اس ایکٹ کے ووٹ دیا جب کہ آج 4 ماہ سے زیادہ عرصہ گزرچکا ہے اور انہوں نے اس ایکٹ کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت یہ صرف سیاست کر رہے تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ کو خط لکھا ہے جس پر آج اتنا شور مچایا جا رہا ہے، جب پی ڈی ایم کی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے لیے پی ٹی آئی سے مدد طلب کی تو ہم نے صرف 24 گھنٹے کے اندر ان کو مثبت جواب دیا۔
Load/Hide Comments



