کراچی(آن لائن)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاسی اختلافات بھلا کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مددکرنے کا ہے،اس سیلاب سے صوبے میں سب کچھ تباھ ہوچکا ہے،رنگ و نسل سے بالا تر اور سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متاثرین سیلاب کی مدد کی جائے،گڑھی یاسین بائی پاس کے قریب اپنی رائس ملز میں متاثرین سیلاب کے لئے قائم ٹینٹ سٹی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت اور متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ سیلاب سے گڑھی یاسین ضلع شکار پور میں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں 70 فیصد مکانات تباہ ہو گئے ہیں 2010 کے سیلاب کے بعد اور 2012 کی بارشوں کے بعدیہ تیسری بارش ہے کہ جس نے ہمیں بہت مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اس سیلاب نے شہر کے شہر پانی میں ڈبو دئیے ہیں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اب ہم عوام،دوستوں اور عالمی برادری کے تعاون سے متاثرین سیلاب کو بچانا چاہتے ہیں، آغا سراج درانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر متاثرین میں گندم کی بوریاں اور دیگر اشیاتقسیم کررہے ہیں ،روڈوں پر بیٹھے ہوئے متاثرین کو تیار کھانا فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے جب کہ مختلف اسکولز اور عمارتوں میں پناہ لئے ہوئے متاثرین کوکھانے کے ساتھ ساتھ راشن بھی پہنچایا جا رہا ہے 2010 کے سیلاب کے بعد اور 2012 کی بارشوں کے بعدیہ تیسری بارش ہے جس نے ہمیں بہت مشکل میں ڈالا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ سب سے بے رحم سیلاب ہے جس سے پورے صوبے میں سب کچھ تباہ ہو گیا ہے، ہماری سندھ حکومت اور وزراء بہت محنت کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے کے کونے کونے کا دورہ کر رہے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو اپنے علاقوں میں جانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا ٹینٹ سٹی ہے جہاں 100 سے زائد متاثرین کو ٹھرایا گیا ہے ہمارا مقصد دوستوں کے تعاون سے لوگوں کو بچانا ہے اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔
Load/Hide Comments



