جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبر پختون خوا حکومت کو ایک کروڑ امداد دینے کا اعلان

پشاور(آن لائن) سینئر سیاسی رہنما جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبر پختون خوا حکومت کو ایک کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے مں حرف رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو فون کیا اور انہیں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔ وزیر اعلی نے ان کا شکریہ ادا کیا، معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر ترین سندھ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلی سے رابطہ کر کے انہیں بھی امداد دیں گے۔