تحریک انصاف کی دغا بازی کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان پروگرام منظور کرلیا،احسن اقبال اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منطوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے قرض کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الحمداللہ،آئی ایم ایف بورڈ نے توسیع فنڈ سہولت کی منظوری دے دی۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل رہی ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کا متعدد مشکل فیصلے لینے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر کی 7 ویں اور 8 ویں قسط ملے گی۔ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے۔ آخر میں مفتاح اسماعیل نے قوم کو مبارکباد بھی دی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منظوری کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی دغا بازی کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان پروگرام منظور کرلیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔
Load/Hide Comments



