جھل مگسی (آن لائن)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹینٹ جنرل آصف غفور نے ضلع جھل مگسی کے ایریا نوشہرہ کا دورہ کیا،جہاں پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل انور، ایگزیکٹو انجینئر روڈ حامد علی بنگلزئی و دیگر نے انہیں تفصیلی بریفننگ دی،اس موقع پر ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی، بابو ارشاد علی و دیگر آفسران موجود تھے،کور کمانڈر بلوچستان نے سیلاب متاثرین، تعمیرات و مواصلات کی بحالی کے لیے جلد اقدامات اٹھانے سمیت بجلی کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہر مصیبت کی گھڑی میں آپکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،اس مشکل کھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.
Load/Hide Comments



