نواز شریف کا حکم ہے یہ الیکشن ہر قیمت پر جیتنا ہے،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا حکم ہے کہ یہ الیکشن ہر قیمت پر جیتنا ہے‘ اس لئے آج سے یہ الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑنا ہے اور جیتنا ہے‘ مجھے یقین ہے کہ فیصل آباد کی خواتین متحد ہو کر چوہدری عابد شیرعلی کو جتوانے میں اپنا کردار ادا کریں گی آن لائن کے مطابق گذشتہ روز ان خیالات کا اظہا ز انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی رہنما سابق ایم پی ایمدیحہ رانا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ سابق ایم پی اے مدیحہ رانانے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں کو مبارک باد دی‘ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں فیصل آباد کا فخر اور کارکنوں کی جان ہیں‘ پارٹی قائدین کی ہدایت کے مطابق ضمنی الیکشن میں چوہدری عابد شیرعلی کی جیت کیلئے آج سے خواتین یوتھ ونگ کی میٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا اور الیکشن ڈے تک دن رات عابد شیرعلی کی کامیابی کیلئے مہم چلائی جائے گی‘ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سابق ایم پی اے مدیحہ رانا کے عزم کو سراہا.