خدا کا خوف کرو، یہ کررہے ہو پاکستان کے ساتھ؟مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین کی کال سے واضح ہوگیا ان کو ریاست کی کوئی پرواہ نہیں، اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دیں،کیا عمران خان کی سیاست اور حکمرانی کی ہوس پر پاکستان کو قربان کردیں گے۔اس گری ہوئی حرکت کے آرکیٹیکٹ شوکت ترین ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے معاہدے سے قبل جو گری ہوئی حرکت پی ٹی آئی نے کی ہے، اس وقت پاکستان ڈوب رہا ہے اور اللہ کے بعد اس وقت ہمارے پاس جو آسرا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جس پر عمران خان چھوڑ کر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس آئی ایم ایف پروگرام کے ہونے سے قبل جو گری ہوئی حرکت پی ٹی آئی نے کی ہے جس کے آرکیٹیکٹ شوکت ترین ہیں، جنہوں نے عمران خان سے پوچھنے کے بعد پنجاب میں محسن لغاری اور خیبرپختونخوا میں تیمور جھگڑا کو فون کیا اور اب اسد عمر اس کو ڈیفینڈ کررہے ہیں،اس سازش میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی شامل تھے جن میں سے صرف ایک محسن لغاری نے پوچھا کہ کیاریاست کو اس سے نقصان ہوگا باقی کسی نے نہیں ہوچھا بلکہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ میں آئی ایم ایف کے نمبر 2 کو جانتا ہوں میں اس کو معلومات دے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ کیا اس لیے سیاست دان بنے تھے، اس کی روداد ایک دن پہلے فواد چوہدری سنا چکے تھے جو میٹنگ میں عمران خان کے ساتھ بیٹھے تھے تو کیا عمران خان کی سیاست اور حکمرانی کی ہوس پر پاکستان کو قربان کردیں گے، کیا عمران خان پاکستان سے بڑے ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کس سطح پر آج اسد عمر آکر پریس کانفرنس کررہے ہیں، انہیں شرم نہیں آئی، میرے پاس آکر انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو پہنچایا نہیں ہے اور ریکارڈنگ چل رہی ہے، خدا کا خوف کرو، یہ کررہے ہو پاکستان کے ساتھ؟