بلوچستان: سیلاب کے باعث تعلیمی ادارے مزید 5 دن کیلئے بند

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید5 دن کی توسیع کر دی گئی۔۔محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے جمعہ تک بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم نے تما م سرکاری اسکولوں اور کالجز کو 3 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل تعلیمی ادارے 29 اگست سے کھلنے تھے۔وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے کہا کہ فیصلہ سیلاب و بارشوں کی تباہی کے باعث کیا گیا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں سیلاب زدگان کو ٹھہرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر اسکولوں میں سیلاب کا پانی بھی موجود ہے۔بلوچستان کے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان کے 34اضلاع میں تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں شاہراہیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں۔ ہزاروں مکانات منہدم ہوچکے ہیں .