اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ طویل چھٹی مکمل ہونے کے بعدہفتہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے،کل پیر سے باقاعدہ کیسز کی سماعت کرینگے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ 12 جولائی سے25 جولائی تک بیرو ن ملک چھٹیوں پر تھے،انہوں نے عدالتی تعطیلات کینیڈا میں گزاریں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ طویل چھٹیوں گزارنے کے بعد ہفتہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں تمام ججز صاحبان،بار صدر اسلام آباد ہائی کورٹ اور سینئر وکلاء نے ان کا استقبال کیا،چیف جسٹس عدالتی عملہ سے بھی ملے اور اہم کیسز کی فائلیں چیک کیں، جسٹس اطہر من اللہ پیر سے باقاعدہ کیسز کی سماعت شروع کریں گے،یاد رہے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی غیر موجودگی میں سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق نے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیئے۔
Load/Hide Comments



