پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس650سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اورانڈیکس42500پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے90ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب روپے سے گھٹ کر71ارب روپے رہ گیا۔کاروباری مندی کا رجحان غالب آنے سے57.11فیصد حصص کی قیمییں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام،بلند افراط زر کی شرح،شرح سود میں اضافے کے خدشات،بارش او سیلاب کی تباہ کاریوں کے ملکی معیشت پر منفی اثرات،وزیر اعظم کے دورہ قطر میں پاکستان کے لئے نقد اعانت نہ ملنے اور ریفائنری پالیسی کے اجراء میں تاخیر سے سعودی عرب کی متوقع4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ختم ہونے جیسے عوامل پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے4دن مندی رہی اس دوران انڈیکس 1219.26پوائنٹس لوز کر گیا تاہم بینک دولت پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 15فیصد پر مستحکم رکھنے کے اعلان پر ایک دن تیزی رہی اورانڈیکس نے540.11پوائنٹس ریکور تو کر لئے مگر مارکیٹ منفی زون سے بارہ نہ نکل سکی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 679.14پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43270.65پوائنٹس سے گھٹ کر42591.51پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 283.57پوائنٹس کی کمی سے16398.66پوائنٹس سے کم ہو کر16115.09پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29650.81پوائنٹس سے گھٹ کر29321.64پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90ارب74کروڑ5لاکھ15ہزار887روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب1ارب35کروڑ87لاکھ52ہزار288روپے سے کم ہو کر71کھرب10ارب61کروڑ82لاکھ36ہزار401روپے رہ گیا۔