موبائل فون کمپنیوں کاسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم کرنیکا اعلان

کوئٹہ(آن لائن)پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، یوفون 4Gنے بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مفت کالز کی بدولت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو اپنے پیاروں سے رابطہ قائم رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ امدادی کاموں میں سرگرم رضاکار بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر بہتر انداز سے امدادی سرگرمیاں سرانجام دے سکیں گے۔ اس ضمن میں یوفون 4Gکی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں یوفون سے یوفون نیٹ ورک اور پی ٹی سی ایل نمبروں پر مفت کالز کی سہولت پیش کی جارہی ہے۔ یہ سہولت پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ،یعنی دونوں طرح کے صارفین کے لئے کارآمد ہوگی۔یوفون کے صارفین #4375*ڈائل کرکے یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں۔یوفون 4Gصارفین کے لئے یہ آفر ابھی برں کو ہر ممکن حد تک اپنا تعاون پیش کریں۔ اس بڑے پیمانے پر تباہی کے ساتھ ہم اس بات کا بھی ادراک رکھتے ہیں کہ متاثرہ اضلاع میں ہمارا نیٹ ورک استعماکھان، سبی، قلات، بولان، مستونگ، نصیر آباد، جیک آباد، جعفرآباد، لسبیلہ، مٹیاری، نوشہروفیروز، گھوٹکی، شکارپور، موسی خیل، خیرپور، نصیرآباد، کشمور،
ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، سکھر، راجن پور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، دادو اور جامشورو میں میسر ہے۔ اس اقدام پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ سی ای او اور پریذیڈنٹ، حاتم بامطرف نے کہا، “ہم پاکستان کے مختلف حصوں میں قدرتی آفت سے آگاہ ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ متاثرہ لوگول کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کے پاس موبائل کے ری چارج کی سہولت میسر نہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مفت کالز کی سہولت سے نہ صرف انہیں اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطے قائم رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ حکام اور امدادی رضاکاروں کو بھی ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے جڑے رہنے میں سہولت ہوگی اور وہ بہتر انداز سے امدادی کام سرانجام دے سکیں گی پی ٹی سی ایل گروپ کو اپنی قومی شناخت پر انتہائی فخر ہے۔ اس لئے وہ متاثرہ افراد تک خدمات کی رسائی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ گروپ ہنگامی صورتحال اور عام حالات میں سماجی دیکھ بھال کی فرائض کے عزم سے ہم آہنگی کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کے لئے متعدد اقدامات سرانجام دے رہا ہے۔