اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں سرکاری اپیل پر دو روزہ مزید ریمانڈ دینے کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمٰی اسلام آباد ہائی کورٹ کا فزیکل ریمانڈ کے خلاف دائر پر جاری فیصلہ سمیت ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کی طرف سے دو روز کے دیئے جانے والے ریمانڈ کو خلاف قانون دینے سمیت شہباز گل کے خلاف 12 اگست کے بعد کی جانے والی تمام تحقیقات اور برآمدگیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں شہباز گل پر تشدد پر ایک آزاد اور غیر جانبدار میڈیکل بورڈ بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری، وفاقی حکومت، آئی جی اسلام آباد،ایس ایس پی انویسٹیگیشن،ایس ایچ او تھانہ کوہسار اور بیرسٹر غلام مصطفیٰ چانڈیو کو فرق بنانا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



