شمالی بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کوئٹہ(آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شمالی بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت، نوکنڈی 38 اوربہاولنگرمیں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مختلف شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد33، لاہور35،کراچی32،پشاور36، کوئٹہ21، گلگت20، مظفرآباد30، مری20، دیر20،چترال19، راولاکوٹ25، مالم جبہ16، فیصل آباد36، ملتان34، سرگودھا32، سری نگر26، جموں 34، لہہ26، پلوامہ21، اننت ناگ22، شوپیاں 20 اور بارہ مولہ میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments



