بلوچستان سیلاب سے تباہ ہوگیا، امپورٹڈ وفاقی حکومت کی نظراندازی اور خاموشی سوالیہ نشان ہے، قاسم خان سوری

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر او سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہا کہ حالیہ بارش اور سیلاب نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیا ہے بالخصوص بلوچستان کا انفراسٹرکچر، مواصلاتی نظام اور عوام تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے لیکن اس کے برعکس اقتدار کے نشے میں دھت اور کرپشن کی پوجاری امپورٹڈ وفاقی حکومت کی نظراندازی اور خاموشی سوالیہ نشان ہے پی ٹی آئی عہداداران و کارکنان کو ہدایات دی جاتیں ہیں کہ ایمرجنسی بنیادوں پر اپنی مدد آپکے تحت سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لے سیلاب سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ انکی بحالی کے لئے ہر ممکن مدد کے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل ترین دور میں تباہ حال بلوچستان کی مدد کرنے کی بجائے امپورٹڈ وفاقی حکومت بیرون ملک دوروں اور فوٹو سیشن میں مصروف عمل ہے ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور متاثرہ خاندانوں کی بحالی ممکن بنائی جائے حالیہ بارشوں نے دور دراز کے علاقوں کے علاوہ کوئٹہ شہر کلی ناصران، سریاب روڈ، نواں کلی،ہنہ اوڑک، چشمہ اچوزئی، پشتون آباد، خروٹ اباد اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو بے گھر کردیا ھے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام زمہ دارن، عہداداران اور کارکنان کو ہدایات دی جاتیں ہیں کہ ایمرجنسی بنیادوں پر اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے۔