ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے قطر کو شکست دے دی

مانامہ (آن لائن)ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے قطر کو شکست دے کر نویں پوزیشن کے میچ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان والی بال ٹیم کا اگلامقابلہ عراق سے ہوگا، ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ بحرین کے شہر رفاع میں جاری ہے۔نویں سے بارہویں پوزیشن کے پلے آف میں پاکستان نے قطر کو 0-3 سے شکست دی۔پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس تو با آسانی 19-25 اور 16-25 سے جیتے مگر تیسرے سیٹ میں حریف نے ٹف ٹائم دیا لیکن تیسرا سیٹ بھی 25-27 سے پاکستان کے نام رہا۔نویں سے بارہویں پوزیشن کے پلے ا?ف میں کامیابی کے بعد اب پاکستان ٹیم نویں پوزیشن کا میچ عراق کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ آج اتوار کی صبح بحرین کے وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔