پر ویز الٰہی نے ہما رے کسی لیڈر کو گرفتار یاہا تھ بھی لگا یا تو وہ پھرپنجا ب کا وزیر اعلیٰ نہیں رہے گا، عا بد شیر علی

فیصل آباد(آن لائن)پا کستا ن مسلم لیگ ن کے رہنما وسا بق وفا قی وزیر مملکت چوہدری عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ پر ویز الٰہی نے اگر ہما رے کسی لیڈر کو گرفتار یاہا تھ بھی لگا یا تو وہ پھرپنجا ب کا وزیر اعلیٰ نہیں رہے گا،عمران خان اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے اس نے ملک کو معاشی معاشرتی اور سیاسی طور پر تباہ کر دیا ہے نہ اس سے عوام محفوظ ہے اور نہ ہمارے ادارے، آئے روز پاک فوج، قانون نافذ کر نیوالے اداروں اور عدلیہ کے معز ز ججوں کے بار ے میں نازیبہ گفتگو کر کے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہاہے اس کا راستہ روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس پر اعلیٰ عدلیہ کو سو موٹو ایکشن لینا چا ہیے اگر ان اداروں کے خلا ف میں نے کچھ کہا ہو تا تو اب مجھے نو ٹس جا ری ہو چکا ہوتا، پنجا ب اور کے پی کے کی حکو متیں ملک میں انتشا ر پیدا کر نے کیلئے عمرا ن نیا زی کو فنڈنگ کر رہی ہے،عمرا ن نیا زی کی سو نا می نے واقع ہی چا ر سا لو ں میں ملک میں تبا ہی مچا دی ہے جس کے نتا ئج اس حکو مت کو بھگتنا پر رہے ہیں مجھے الیکشن کا کوئی شوق نہیں، ہم یہ الیکشن ملک کو بچانے کیلئے لڑ رہے ہیں مہنگائی، بے روز گاری اور کرپشن کے عالمی ریکارڈ پی ٹی آئی نے قائم کیے ہیں اگر ان کاراستہ نہ روکا گیا تو ملک مزید بحران کا شکا ر ہو سکتاہے.