اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی کا سامنا ہے،ملک بھر میں 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں سول ایڈمنسٹریشن اور افواج ہیومنیٹیرین ریسپانس کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔ یہ سب اپنے وسائل کے مطابق خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ایک یو این فلیش اپیل بھی جینوا اور اسلام آباد سے جاری کی جائے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے امداد کی وصولی کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جا رہا ہے،ترجمان دفترخارجہ نے کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی بی جے پی رہنما کے پیغمبر اسلامؐکے خلاف توہین آمیز کلمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،بھارتی حکومت اس حوالے سے سخت سزائیں دے، 9 مارچ کو بھارت کی جانب سے غلطی سے پاکستان میں براہموس میزائل داغنے کی انکوائری رپورٹ کو بھی مسترد اور بھارت سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ،پاکستانی قیدی کا بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے ،بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے ،بھارت فی الفور واقعے کی تفصیلات فراہم کرے، عالمی برادری بھارت کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا جوابدہ ٹھہرائے ،جبکہ بھارت حریت رہنماؤں بالخصوص یاسین ملک کی بھی فوری رہا کرے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کیا۔
ملک میں سیلاب کے صورتحال پر ترجمان د فتر خارجہ نے کہا پاکستان کو تاریخ کے تباہ کن سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ سیلاب سے بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پختون خوا میں قیمتی جانی و مالی نقصان ہوا۔ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار کے قریب افراد جاں بحق، کئی سو زخمی ہوئے۔ملک بھر میں 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم از خود سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی قوم اور عالمی برادری پاکستانی حکومت، سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



