لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمرکی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔وفد میں شفقت محمود، عندلیب عباس،صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، میاں اسلم ا قبال، ڈاکٹر یاسمین راشد اورمحسن لغاری شامل تھے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اسموقع پر موجود تھے۔ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔صاحب حیثیت اورمخیر حضرات بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں امدادی رقوم جمع کرا سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ فلڈریلیف فنڈ کا IBAN نمبر 6010159451200028 PK92BPUNہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ صاحب حیثیت افرا دکو مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی پکار پر آگے آنا ہوگا-جنوبی پنجاب کے علاقوں تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بارشوں اورسیلاب سے بہت تباہی ہوئی۔لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، فصلیں اوراملاک تباہ ہوچکی ہیں۔میں بلا تاخیر خود تونسہ اورراجن پور گیا اورمتاثرین سے ملاقات کر کے صورتحال کاخود جائزہ لیا۔ متاثرہ علاقوں میں حکومت پنجاب نے ریسکیو او رریلیف آپریشن کو مزید تیز کردیا ہے۔اضافی انسانی وسائل اورضروری مشینری کو متاثرہ علاقوں میں پہنچادیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے آفت زدہ قرار دیا گیاہے، میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ اس آفت سے نمٹنے کے لئے سب کو یکجا ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے سا تھ کھڑی ہے اور تمام وسائل ان کے لئے حاضر ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب انسانی المیہ کی شکل اختیار کر رہا ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دل بے حد افسردہ ہے.
Load/Hide Comments



