کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب نے 25لاکھ گھر تباہ کردیے۔ سندھ میں ایک ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، اتنی شدید بارش کی توقع محکمہ موسمیات کو بھی نہیں تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایک ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، اتنی شدید بارش کی توقع محکمہ موسمیات کو بھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ مین انڈس ہائی وے پر 2،2 فٹ پانی ہے جبکہ سیلاب نے صوبے میں 25 لاکھ گھر تباہ کردیے،قمبر شہداد کوٹ اور دادو کی صورتحال ابتر ہے، فوری طور پر 10 لاکھ ٹینٹ چاہییں۔مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ ڈیولپمنٹ کے فنڈز منجمد کر کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں لگائیں گے.
Load/Hide Comments



