کراچی/ اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے سیلاب و شدید بارشوں کے باعث جنوبی پنجاب. سندھ. بلوچستان و کے پی کے کی عوام کا حال انتہائی ناگفتہ بہ ہے انکے گھر بار. مویشی. فصلیں اور کاروباری دکانیں پانی میں بہہ گیئں ہیں یہ باتیں انہوں نے جنوبی پنجاب. صوبہ سندھ و بلوچستان کے مسلم لیگی عہدیداروں سے ٹیلفونک رابطوں میں کیں چوہدری شجاعت حسین نے کہا مسلم لیگ کے کارکنان سیاسی سرگرمیاں موخر کردیں اور سیلاب متاثرین کی ہرطرح کی دادرسی اور مدد و تعاون امدادی سرگرمیوں کے ذریعے انسانیت کی خدمت میں مشغول ہوجائیں وقت کا تقاضہ ہے حکومتی و اپوزیشن جماعتیں سیاست سے بالاتر ہوکر سیلاب سے متاثرین کی آزمائشں کی اس گھڑی میں بھرپور کردار ادا کرکے اپنی اولین ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت و سیاسی جماعتوں کیساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں اپنا مؤثر کردار ان بے یار و مددگار کا سہارا بنیں مشکل کی اس گھڑی میں پاک افواج کا امدادی سرگرمیوں میں عملی کردار قابل ستائشں و قابل تقلید ہے چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن. بلوچستان میں صفدر خان باغی اور جنوبی پنجاپ کیلئے مسلم لیگ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن غلام مصطفی ملک کو ہدایت کی کہ وہ ریلیف. فلاح و بہبود اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فعال کردار ادا کریں چوہدری شجاعت حسین نے کہا اب تک ملک بھر میں 638 افراد سیلاب و بارشوں کے باعث اس دار فانی سے رخصت ہوگئے اور ہزاروں افراد زخمی و کھلے آسمان تلے اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انکو خوراک. ادویات اور ٹینٹ کی فراہمی فوری طور پرکی جائے.
Load/Hide Comments



