اسپیکر قومی اسمبلی کی عالمی برادری اور مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل

اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے عالمی برادری اور مخیر حضرات سے پاکستان میں بدترین سیلاب میں گھیرے ہوئے عوام کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیکر،ڈپٹی اور اراکین قومی اسمبلی کی 1 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے عملے اور افسران کی 2 دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دی جائے گی۔اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔مخیر حضرات اور عالمی برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب متاثرین میں گھیرے ہوئے عوام کی مدد کریں۔انہوں نے کہا پاکستان کی عوام کو اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں بسنے والی عوام کو سیلاب کی تباہی کاریوں سے دوچار ہیں۔ ملک بھر میں حالیہ شدید بارشوں سے بے پناہ جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے اور مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔