پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کرے، علی زیدی

کراچی (آن لائن) پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ بتائیں کہ کیا ایک دن میں بارش ہوئی اور سیلاب آگیا؟کیا پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے انہیں پہلے سے آگاہ نہیں کیا تھا؟ مراد علی شاہ نے پہلے سے اس کی کیا تیاری کی ہوئی تھی؟علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کے بڑے لوگوں نے اپنی زمینوں پر بند بنائے ہوئے ہیں، یہ اپنی زمینیں بچا لیتے ہیں باقی ڈوب جاتی ہیں انہوں نے کچے کی زمینوں پر قبضے کروا کر انہیں آباد کردیا، سندھ میں سیلابی صورتحال پرایک وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے وقت ہماری حکومت نے 12ہزار روپے لوگوں کو دیے،آج ان کی وفاقی حکومت ہے، بتائیں انہوں نے کیا ریلیف دیا ہے؟ احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقم سندھ میں تقسیم کی گئی،پیپلز پارٹی والے آج سیلاب زدگان کی آڑ میں مال اکھٹا کررہے ہیں،سیلاب زدگان کا امدادی سامان ڈی سی آفسز سے چوری کیا جارہا ہے، جب ہم ڈیم بنا رہے تھے تو پیپلز پارٹی نے سب روڑے اٹکائے،علی زیدی نے کہا کہ ہر پی ٹی آئی کا ورکر اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کرے،پی ڈی ایم اے اور وفاقی حکومت یہاں اپنی توجہ مرکوز کرے،افواج پاکستان سندھ کے عوام کی مدد کے لیے پہنچیں،بارشیں زیادہ ہوئی ہیں لیکن یہ حکومت نا اہلی کا نتیجہ ہے،یہ سارا سال روتے ہیں کہ پانی نہیں ہے اور آج سندھ پانی میں ڈوبا دیا ہے،جو عوام کا پیسہ چوری کرتے ہیں انہیں کون امداد دے گا؟