متاثرین سیلاب کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،ا میر مقام

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اْمور، قومی ورثہ و ثقافت ڈویڑن انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر متاثرین کے درمیان ہوں، سیلاب پر سیاست کرنا نہیں چاہتے سب کا فرض ہے کہ اس مشکل میں سیاست سے بالاتر ہو کر خدمت خلق کے جذبے کے تحت متاثرین کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں،حالیہ سیلاب کی تباہ کاروں کی رپورٹ طلبکرلی ہے وزیر اعظم شہباز شریف کو آج جامع رپورٹ پیش کرونگا،مرکزی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کریگی ہنگامی بنیادوں پر سوات متاثرین کی مدد کی جائیگی عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلیے ہر ممکن وسائل فراہم کرینگے وہ مینگورہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں لنڈیکس، مکانباغ، ملا بابا، سوات پریس کلب اور بعد میں فضا گٹ دریائے سوات کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس سے قبل وہ متاثرین سے بھی ملے اور متاثرین کو اپنی، وفاقی حکومت، نواز شریف کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر مینگورہ مسلم لیگ ن کے مقامی قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انجینئرا میر مقام نے مقامی انتظامیہ، NDMA,PMA کو متاثرین کی فی الفور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاقی حکومت سوات کے متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کرے گی اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے تفصیل طلب کی ہے جو جلد ان کو بھیج دی جائے گی۔