شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر،دو مسافر ٹرینیں منسوخ

لاہور (آن لائن) ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہے،دو مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کئی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 42ڈاؤن قراقرم ایکسپریس اور16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی گئی۔ مذکورہ ٹرینوں کے تمام مسافروں کو لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس اور44 ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا گیا۔مسافر ٹرینوں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اذیت کا شکار رہے۔