اسلام آباد/سکھر(آن لائن)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کام جاری ہے۔مشکل ترین حالات میں متاثرہ لوگوں کو ہر ممکنہ ریلیف دیا جا رہا ہے، سندھ میں بارش نے تباہی مچا دی ہے سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو مشکل وقت سے نکالا جائے، پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان سیلاب زدگان و بارش متاثرین کی مدد کیلئے دن رات مصروف عمل ہے انشاء اللہ تمام متاثرین کو انکا حق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے شہری و دیہی وفود سے گفتگو اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشیں تباہ کن ہیں ہم متاثرین کو بچانے کے لیے نکلے ہوئے ہیں میں خود علاقے میں حالات سے نمٹنے کے لیے نکلا ہو سب کی کوشش ہے کہ لوگوں کو مشکل وقت سے نکالا جائے سندھ کے موجودہ حالات ایسے نہیں ہے کہ ہم لوگ سیاست کریں مشکل گھڑی میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا۔دریں اثناء اپنے ایک بیان میں خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کام جاری ہے۔مشکل ترین حالات میں متاثرہ لوگوں کو ہر ممکنہ ریلیف دیا جا رہا ہے۔ سیلاب سے مواصلاتی انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا جس سے بحالی کے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ تمام تر توجہ صرف اور صرف متاثرین سیلاب کی بحالی پر مرکوز ہے۔ سیلاب سے متاثرین کی جلد از جلد بحالی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ بحالی کے کاموں میں مصروف تمام افراد کی مدد فرمائے۔
Load/Hide Comments



