اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے نیب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے قبل آگاہ کرنے سے متعلق جاری کردہ فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے موقع پر حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ معاملے کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت نیب وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت عظمی نے حمزہ شہباز شریف کو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
Load/Hide Comments



