آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی جبکہ ٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ا?رمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 250ویں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی، کانفرنس میں خارجہ اورداخلی سکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی،ملک میں شدیدسیلاب کی صورتحال اورجاری ریلیف کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے تمام فارمیشنزکوآپریشنل تیاریاں برقراررکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں انسداددہشت گردی اقدامات جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،شرکانے آررمی کی جانب سے سیلابی صورتحال میں جاری ریلیف وریسکیوآپریشنزکابھی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں بارشوں اورسیلاب سے ہونیوالی تباہی اورجانی نقصان پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا گیا،شرکانیسیلاب متاثرین کی ہرممکن بحالی اورامدادکیلئے اقدامات کے عزم کو دوہرایا،آرمی چیف نے جاری امدادی سرگرمیوں میں فوج کے کردارکوسراہااور فارمیشنزکوتمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔آرمی چیف نے کہا کہمشکل کی اس گھڑی میں ہرمتاثرہ شخص کی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔