کوئٹہ(آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران شمال،مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال،مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی،جنوبی پنجاب، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان،اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت۔۔تربت41اورنوکنڈی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments



