لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مکمل آرام نہ کرنے کی وجہ سے گھٹنے کی انجری سے جلد نجات پانے کے بجائے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی۔شاہین آفریدی سر ی لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو ئے تھے ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے مطابق شاہین کا ری ہیب کرایا گیا لیکن انہیں مکمل آرام دینے کے بجائے ٹیم کے ساتھ نیدر لینڈز بھیج دیا گیا جہاں وہ کوئی میچ نہ کھیل سکے۔ آخری ون ڈے سے قبل شاہین آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے تو پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو ماہ رہ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے لیگمنٹ کے کھنچاؤ میں 4 سے 6 ہفتے مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ شاہین آفریدی سے نہیں کرایا گیا جس کی وجہ سے اب صورتحال باعث تشویش ہے۔
Load/Hide Comments



