صوبائی حکومت نے سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا

کراچی (آن لائن)صوبائی حکومت نے سندھ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی، صوبائی وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہیں جمع کروائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ گریڈ 17 سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین بھی اپنی 5 دن کی تنخواہ سندھ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گریڈ 16 اور اس سے نچلے گریڈ کے تمام سرکاری ملازمین اپنی 2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔شرجیل انعام میمن نے اپیل کی ہے کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز اور مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ سندھ حکومت فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بارش تاریخی سانحہ ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک ہوکر فلڈ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔کراچی: فنڈ سندھ بینک کے تحت قائم کیا گیا ہے،عطیات اس اکاؤنٹ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔