جعفرآباد سمیت صوبہ بلوچستان کو آفت زدہ قرار دیکر سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے:سراج الحق

جعفرآباد(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جعفرآباد سمیت صوبہ بلوچستان کو آفت زدہ قرار دیکر سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے وہ گزشتہ شب دیر سے ڈیرہ اللہ یار پہنچے جہاں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی بشیر احمد ماندائی، محمد امین بگٹی، میر مٹھا خان بادینی، عرفان علی ابڑو نے انکا استقبال کیا سراج الحق نے بدھ کو ڈیرہ اللہ یار کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے انکی مشکلات و حکومتی امداد سے متعلق اقدامات معلوم کیے سراج الحق نے ڈیرہ اللہ یار شہر کے ڈی سی چوک پر برساتی پانی میں اتر کر صوبائی قیادت کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفرآباد نصیرآباد اور بلوچستان کے 27اضلاع میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے سیکڑوں افراد جانبحق ہوگئے اور لاکھوں بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں تاہم حکومت کی جانب سے جعفرآباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے متاثرین بغیر حکومتی امداد کے انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے نصیرآباد ڈویژن کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پانچ لاکھ روپے فی کس دینے کے اعلان پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا حکومتی لاپرواہی بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرکے صوبے کو آفت زدہ قرار دیا جائیمتاثرین کی امداد و بحالی کے لیے بڑے امدادی پیکجز کا اعلان کیا جائے سراج الحق نے دیگر فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ جعفرآباد کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آگے آئیں سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے آنے والی امداد کو شفاف بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی بنا کر متاثرین میں تقسیم کریں کسی وڈیرے جاگیردار کی پرچی پر امداد دینا متاثرین کی تذلیل ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومتی نمائندوں کو اپنے حلقے میں موجود ہونا چاہیے تھا اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کرنی چاہیے تھی بدقسمتی سے ماضی کے دو بھیانک تجربات سے بھی منتخب نمائندوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔